تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

زیورات و رقم کا غبن : ماسٹرمائنڈ خاتون بینک ملازمین کو قیمتی تحائف دیتی رہی

کراچی : نجی بینک کی2برانچز میں75کروڑ روپے مالیت کے سونے و رقم کے غبن کا معاملہ میں دوران تفتیش مزید حقائق سامنے آئے ہیں، جعل ساز ملزمہ اپنے طریقہ واردات میں بینک ملازمین قیمتی تحائف دیتی رہی۔

اس حوالے سے تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ماسٹر مائنڈ خاتون رقم بٹورنے کے ساتھ بینک ملازمین کو حصہ بھی دیتی رہی، بینک ملازمین جعل ساز خاتون سے بیش قیمت تحائف بھی لیتے رہے۔

دوران تفتیش فراڈ کیس میں گرفتارملزم عدیل کے اکاؤنٹ میں24لاکھ روپے موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے، اس کے علاوہ گولڈ فنانس ایگزیکٹو عدیل کو ماسٹر مائنڈ خاتون نے ایک کار بھی تحفے میں دی تھی۔

تفتیشی حکام نے بتایا کہ گلستان جوہر برانچ کی گرفتار خاتون منیجر کو بھی ایک پلاٹ تحفے میں دیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ ملزمہ نے گیگر بینک ملازمین کو قیمتی موبائل فونز بھی بطور تحفہ دیے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ ملزمہ نے جعل سازی سے حاصل ہونے والی رقم سے اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کی اور بینک سےحاصل شدہ رقم سے بیش قیمت گاڑیاں بھی خریدی۔

مزید پڑھیں : بینک لاکرز میں نقلی زیورات رکھنے کا کیس ، گرفتار آپریشن منیجرکی کیس ختم کرنے کی درخواست مسترد

پولیس کے مطابق ماسٹرمائنڈ خاتون دونوں برانچز میں عملے کو جیب خرچ بھی دیتی تھی،75کروڑ روپے کے بینک فراڈ میں اب تک14ملزمان گرفتار کیا جاچکا ہے۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -