اشتہار

لاکھوں روپے کے فراڈ میں ملوث بینک منیجر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

تمل ناڈو: بھارت کی جنوبی ریاست تمل ناڈو میں ایک پرائیوٹ بینک کے مینجر کو لاکھوں روپے اور سونے کے سکوں کی دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی جنوبی ریاست تمل ناڈو میں ایک پرائیوٹ بینک کے مینجر کو مبینہ طور پر صارف کو  36 لاکھ روپے اور 50 سونے کے سکوں کے دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزم بینک مینجر کی شناحت بالا کرشن کے نام سے ہوئی ہے، اس نے صارف سے سود کا وعدہ کرتے ہوئے 36 لاکھ روپے نقد اور کچھ سونا لیا تھا۔

- Advertisement -

صارف نے بینک مینجر پر الزام لگایا کہ اس نے 36 لاکھ روپے اور 50 سونے کے سکے لینے کے بعد اسے دھوکہ دیا، صارد کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس نے ان رقم کے لیے اپنی جائیداد بیچ دی تھی۔

صارف نے جب اپنی سود کی رقم واپس لینے کے لیے بینک سے رابطہ کیا تو اسے معلوم ہوا کہ مینجر نے بینک میں رقم جمع ہی نہیں کرائی تھی۔

صارف نے دھوکہ دہی کے الزام میں مینجر کے خلاف ڈسٹرک پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی، جس کے بعد مزید تفتیش کے لیے مینجر کو گرفتار کرلیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں