اشتہار

بینک آف امریکا نے پاکستانی بانڈز کا مارکیٹ ویٹ بڑھا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بینک آف امریکا نے پاکستانی بانڈز کا مارکیٹ ویٹ بڑھا دیا اور آنے والے وقت میں پاکستانی بانڈز کی ویلیو مزید بڑھنے کی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بارے میں بینک آف امریکا کی رپورٹ میں پاکستان کی معیشت مزید بہتر ہونے کی پیش گوئی کی گئی اور بینک آف امریکا نے پاکستان کی بانڈز کو اپ گریڈ درجہ دے دیا۔

بینک آف امریکا نے کہا کہ آنے والے وقت میں پاکستانی بانڈز کی ویلیو مزید بڑھنے کی پیش گوئی ہے، پاکستان میں انتخابات کے بعد سیاسی غیر یقینی صورت کم ہونے سے بانڈ کی ویلیو بڑھی، بانڈز کی ویلیو بڑھنا پاکستانی معیشت مزید بہتر ہونے کی پیش گوئی ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں کہا گیا کہ اسٹینڈرز اینڈ پورز بھی پاکستان کی معیشت بہتر ہونے رپورٹ دی، آئی ایم ایف کے نئے معاہدے سے پاکستانی بانڈز کی ویلیو مزید بہتر ہوگی تاہم پاکستانی نئی حکومت کی کابینہ میں معاشی وزراتی ٹیم کی تقرری اہمیت کی حامل ہے۔

بینک آف امریکا کے مطابق پاکستان میں نئی حکومت اور کابینہ سازی پر توجہ مرکوز ہے، دیکھنا ہوگا کہ نئی کابینہ آئی ایم ایف کے اہداف حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پاکستان نے اپریل میں ایک ارب ڈالر کے بانڈز کی ادائیگی کرنی ہے۔ پاکستان بانڈز 69 کی بجائے 77 کی ویلیو پر ٹریڈ کر رہا ہے یہ 83 کی ویلیو تک پہنچ سکتا ہے۔

امریکی بینک کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان سے2026میں جاری بانڈکی خریداری شروع کریں گے، رواں مالی سال اپریل میں1 ارب ڈالر ادائیگی سے 2025-26 میں بانڈ سیل میں بہتری ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں