کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں حالی روڈ پر واقع نجی بینک سے ڈاکو پانچ کروڑ روپے لے کرفرار ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق کوئٹہ کے علاقے حالی روڈ پر واقع ایک نجی بینک میں چوری ہوئی ہے جس میں ڈاکو5کروڑ روپےلوٹ کرفرار ہوگئے۔
بینک انتظامیہ کےمطابق رات کے وقت بینک کی سیکیورٹی پر مامور 3گارڈز غائب ہیں بینک میں ہونے والی چوری میں غیر ملکی کرنسی بھی شامل ہے۔
پولیس حکام کے مطابق شواہد سےلگتاہے چوری کی واردات اتوار اور پیرکی رات ہوئی کیوں کہ اتوار کو ہفتہ وار چھٹی اور آج عید میلاد النبی ﷺ کی وجہ سے بینک بند تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کی تفتیش شروع کردی گئی ہے جس کے تحت انگلیوں کے نشانات سمیت شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔