جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

ناقص سیکیورٹی انتظامات پر پانچ بینک منیجرز کے خلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

سرگودھا: پولیس نے بینکوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے نامکمل سیکیورٹی اور اناڑی گارڈز رکھنے پر پانچ بینک منیجرز کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے بینکوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا تو ناقص سیکیورٹی انتظامات ظاہر ہوئے اور بینک مینجرز کی شامت آگئی، پولیس نے نامکمل سیکیورٹی اور اناڑی گارڈز رکھنے پر پانچ بینکوں کے مینجرز کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔

اطلاعات ہیں کہ کریک ڈائون بینکوں میں لوٹ مار اور دوران ڈکیتی قتل کے واقعات سامنے آنے کے بعد کیا گیاجس میں دیکھا گیا کہ لوٹ مار کے اکثر واقعات اور بینک ڈکیتیوں کی کامیابی کی بڑی وجہ سیکیورٹی کا فقدان یا ناقص سیکیورٹی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے بینکوں کو اپنی سیکیورٹی فول پروف بنانے کے لیے متعدد بار آگاہ کیا گیا لیکن سیکیورٹی کے مناسب انتظامات نہ کرنے اور اناڑی گارڈز رکھنے پر تھانہ سٹی پولیس حرکت میں آگئی اور اندرون شہر بینکوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پانچ بینکوں کی ناقص سیکیورٹی پر ان کے مینجرزکے خلاف مقدمات درج کرلیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں