منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

خاتون نے اپنے 12 دوستوں کو قتل کرڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

بنکاک: تھائی لینڈ میں خاتون نے ایک دو نہیں بارہ افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا، وجہ جان کر آپ کے رونگٹھے کھڑے ہوجائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنکاک پولیس نے پیتیس سالہ خاتون کو سائینائڈ (تیزاب) کی بوتل کے ہمراہ گرفتار کرلیا ہے، گرفتار خاتون پر الزامات ہیں کہ اس نے اپنے دوستوں سمیت 12 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا ہے۔

مقامی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ گذشتہ ماہ کی 14 تاریخ کو صوبہ رتچابری سے ایک شخص کی لاش ملی تھی جو دل کے دورے کے باعث انتقال کرگیا تھا جس کی شناخت سری پورن خانونگ کے نام سے ہوئی تھی تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ اس کے جسم میں زہر موجود تھا۔

- Advertisement -

ہلاک شخص کی موت کے بعد پولیس حکام کو حیرت اس بات پر ہوئی کہ بنکاک کے دیگر علاقوں میں اسی طرح زہر سے اموات ہوچکی ہیں یہ تمام قتل دسمبر دو ہزار بیس سے اپریل دو ہزار تئیس کے درمیان ہوئے۔

پولیس کے مطابق اہل خانہ کی جانب سے بیان نے کھبلی مچائی کہ ہلاک افراد کے پاس وافر مقدار میں رقم موجود تھی جس پر پولیس نے یہ اخذ کیا کہ یہ تمام قتل پیسوں کی لالچ کے باعث کئے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گرفتار خاتون سارت ایک پولیس افسر کی سابقہ بیوی ہے اس عین اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایک اور قتل کرنے کے لئے اپنے شکار کے ساتھ گھوم رہی تھی۔

خاتون نے خود کو بے گناہ قرار دیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ حساس معاملے کی تفتیش جاری ہے اگر دیگر اموات میں خاتون کا کردار ثابت ہوا ہو سارت کو ‘سیریل کلر’ قرار دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں