اشتہار

ڈالر کی اونچی اڑان : بینکوں کی من مانیوں کی وجہ سے امپورٹرز رل گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بینکوں کی من مانیوں کی وجہ سے امپورٹرز رل گئے، ملکی تاریخ میں پہلی بارآئل مارکیٹنگ کمپنی نے ایل سی248 روپے پر کلیئر کرائی۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 240 روپے پر پہنچ گیا اور بینکس ایل سی کیلئے 248 روپے میں ڈالر فروخت کرنے لگے۔

بینکوں کی من مانیوں کی وجہ سے امپورٹرز رل گئے، ملکی تاریخ میں پہلی بار آئل مارکیٹنگ کمپنی نے ایل سی 248 روپے پر کلیئر کرائی، 64 ملین ڈالر کی ادائیگی 248 روپے فی ڈالر کے حساب سے کی گئی۔

- Advertisement -

دیگر امپورٹرز کو بھی انٹر بینک کی قیمت میں ڈالر ملنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

امپورٹرز کا کہنا ہے کہ مختلف خام مال کی ایل سی کلیئر کرانے کیلئے 244 روپے تک ادا کرنے پڑ رہےہیں، بر وقت ایل سی کلیئرنہ کرائے تو جرمانہ بھی ڈالر کی صورت میں ہی اداکرناپڑتا ہے۔

امپورٹرز نے کہا کہ اس صورت حال میں کاروبار کرنا ممکن نہیں رہا ہے،مہنگائی کا طوفان آئے گا۔

خیال رہے کاروباری ہفتے کے آخری دن اوپن مارکیٹ میں ڈالر پانچ روپے بڑھ کر دو سو پچاس روپے پر پہنچ گیا جبکہ انٹربینک میں ڈالر 57 پیسے سستا ہوکر 239 روپے 73 پیسے پر آگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں