اسلام آباد : سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا عمل آج سے شروع ہوگا جو رواں ماہ 24 جنوری تک جاری رہے گا۔
تفصیلات کےمطابق حج پالیسی کےمطابق رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کے خواہشمند افراد سے سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا عمل آج سے شروع ہوگا۔
درخواست گزاراپنے فارم رواں ماہ کی 24 جنوری تک بینکوں میں جمع کراسکتے ہیں جبکہ 28 جنوری کو قرعہ اندازی ہوگی۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمران صدیقی کے مطابق آزاد کشمیر سمیت تیرہ نامزد بینکوں کی برانچیں رواں کی ماہ کی چوبیس تاریخ تک عازمین حج سے درخواستیں وصول کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ حج درخواستوں کی قرعہ اندازی 26 جنوری کو ہوگی جبکہ کامیاب درخواست گزاروں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے آگاہ کردیا جائے گا۔
عمران صدیقی نے کہا کہ قرعہ اندازی کے نتائج ویب سائٹ www.rmora.gov.pk پر بھی دستیاب ہوں گے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال پاکستان سے کل ایک لاکھ اناسی ہزار دو سو دس (179,210)عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 179,210 افراد میں سے ایک لاکھ بیس ہزارعازمین سرکاری اسکیم کے تحت جبکہ انسٹھ ہزار دو سو دس ( 59,210) افراد نجی حج اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں