جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کرکٹرز کو کرپٹ کرنیوالے بھارتی شہری پر 14 سال کی پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی نے اینٹی کرپشن قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اماراتی کرکٹرز کو کرپٹ کرنیوالے بھارتی شہری میہر چیاکر پر 14 سال کی پابندی عائد کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں پیدا ہونے والے میہر چیاکر کو آئی سی سی نے مختلف مواقعوں پر میچز فکس کرنے کے الزام میں 14 سال کی پابندی عائد کی ہے جس میں اسے اینٹی کرپشن کوڈ کی 7 دفعات کی خلاف وزری کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ مہیر چیاکر 2019 میں عجمان میں کھیلی گئی زمبابوے اور یو اے ای کی سیریز میں قواعد کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا اورمیچز فکس کرنے کی کوشش کی۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی شہری نے کنییڈا گلوبل ٹی 20 میں بھی اینٹ کرپشن قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کرکٹرز کو فکسنگ پر اکسایا جبکہ اماراتی کرکٹرز قدیر خان اور غلام شبیر کو اپنے جال میں پھنساکر فکسنگ کی پیشکش کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں