نئی دہلی: بھارت نے چین سے حالیہ کشیدگی کے بعد ملک میں درجنوں چینی ایپلیکیشنز پر پابندی عائد کردی ہے لیکن اس اقدام سے بھارت کو شدید نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی ایپلیکیشنز جدید فیچرز اور سہولتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہیں، جن میں ویڈیوشیئرنگ ایپ ٹک ٹاک ایک بڑا نام ہے جس کے صارفین کی تعداد اربوں تک جاپہنچی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت نے پابندیوں کے بعد متبادل کے طور پر جن ایپس سے متعلق صارفین کو استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے اسے شہری مسترد کرچکے ہیں، انہوں نے بھارتی ایپلیکیشنز کو غیرضروری اور فضول قرار دیا ہے، صارفین کی بہت بڑی تعداد حکومتی اقدام پر شدید تحفظات کا اظہار بھی کررہی ہے۔
بھارت نے ٹک ٹاک سمیت 59 ایپلیکشنز پر پابندی عائد کردی
تاہم بعض طبقہ پابندیوں کے حق میں بول رہا ہے، حمایت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ہم اپنے ملک کی حفاظت کے لیے ہراقدام اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔ خیال رہے کہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر احمقانہ حکمت عملی اپنارہا ہے۔
بھارت نے ویڈیو شیئرنگ ایپس ٹک ٹاک، بگ لیگی، ویگو ویڈیو، وی میٹ، یو ویڈیو اور کوائی پر پابندی عائد کی جبکہ متبال کے طور پر صارفین کو کہا گیا ہے کہ وہ مترن، بولو انڈیا، روپوسو، ڈپ میش جیسے بھارتی ایس ڈاؤن لوڈ کریں۔
اسی طرح دیگر ایپس کے بھی متبادل فراہم کیے گئے ہیں لیکن صارفین ناپسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔