ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کیمرون کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کی مخالفت

اشتہار

حیرت انگیز

برطانوی وزیرخارجہ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد پر پابندی کی مخالفت کر دی۔

وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں رفح پر زمینی حملہ کیا تو برطانیہ کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے سے حماس کو تقویت ملے گی۔

اسرائیل نے ہفتے کے روز فلسطینیوں کو مزید جنوبی شہر خالی کرنے کا حکم دیا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مکمل زمینی حملے کے اپنے منصوبوں کو آگے بڑھا رہا ہے۔

- Advertisement -

کیمرون نے کہا کہ وہ مصر کی سرحد پر واقع جنوبی شہر میں پناہ لینے والے لاکھوں شہریوں کے تحفظ کے منصوبے کی عدم موجودگی میں رفح میں آپریشن کی حمایت نہیں کرتے تاہم، برطانیہ اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے کے معاملے میں امریکا سے "مکمل طور پر مختلف پوزیشن” میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے 1 فیصد سے بھی کم ہتھیار برطانیہ سے آتے ہیں اور انہیں لائسنسنگ کے سخت نظام سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں