بنوں: خیبر پختون خوا کے علاقے بنوں میں ہونے والے دہشت گرد حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بنوں میں دہشت گردی کے واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں ایس ایچ او وسیم سجاد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
مقدمے کے متن کے مطابق 14 برقعہ پوش دہشت گردوں نے بھاری اسلحے کے ساتھ حملہ کیا تھا، اور بنوں میں بی یک وقت کئی دھماکے ہوئے، جن سے قریبی گھر مہندم ہونے سے لوگ شہید اور زخمی ہوئے، شہدا اور زخمیوں کو پولیس، ریسکیو اور مقامی افراد نے اسپتال پہنچایا۔
متن میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں 2 ٹریکٹر استعمال کیے گئے، اور مجموعی طور پر 7 ہزار کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، جب کہ دہشت گرد کارروائی کے لیے رکشے میں آئے تھے۔