بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا سی ٹی ڈی پولیس اہلکار دم توڑ گیا جس کے بعد شہید اہلکاروں کی تعداد چار ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق یکم مئی کو بنوں میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے 3 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔
بنوں میں دہشتگردوں سے مقابلے میں 3 سی ٹی ڈی اہلکار شہید، 2 حملہ آور ہلاک
پولیس کی اس فائرنگ سے 2 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہوئے تھے تاہم ان کے ساتھی لاشوں اور زخمیوں کو اپنے ساتھ لے گئے تھے۔
تاہم اب فائرنگ سے زخمی ہونے والا سی ٹی ڈی پولیس اہلکار دم توڑ گیا جس کے بعد شہید اہلکاروں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں سے مقابلےکے دوران پولیس اہلکار عمران شدید زخمی ہوگیا تھا جو اسپتال میں زیر علاج تھا۔