اشتہار

بنوں آپریشن: زخمی سپاہی حلیم خان شہید ہوگئے،آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: بنوں آپریشن میں زخمی ہونے والا پاک فوج کا جوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپاہی حلیم خان بنوں میں کلیئرنس آپریشن کےدوران شدید زخمی ہوئےتھے اور سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیرعلاج تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہجیرہ (ہجیرہ آزادکشمیر) سے تعلق رکھنے والے انتیس سالہ حلیم خان آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید نے پسماندگان میں تین بچے چھوڑے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) راولپنڈی کا دورہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، بنوں آپریشن کے زخمیوں کی عیادت

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے زخمی افسران و جوانوں کی عیادت کی اور ان کے ساتھ وقت گزارا تھا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ بنوں میں قید دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی حکام کو یرغمال بنالیا تھا، جنہیں چھڑانے کے لئے کامیاب آپریشن کیا گیا۔

آپریشن میں 35 کے قریب دہشت گردوں کا صفایا ہوا جبکہ فورسز کے دو سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا تھا جبکہ تین افسران سمیت 10 سپاہی زخمی بھی ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں