بدھ, نومبر 20, 2024
اشتہار

بنوں : چیک پوسٹ سے اغوا ہونے والے 7 پولیس اہلکار بازیاب

اشتہار

حیرت انگیز

بنوں: تھانہ اتمانزئی کی چیک پوسٹ سے اغوا ہونے والے 7 پولیس اہلکاروں کو بازیاب کر الیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بنوں میں تھانہ اتمانزئی کی چیک پوسٹ سے اغوا ہونے والے 7 پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرالیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نے بتایا کہ جرگے سے کامیاب مذاکرات پر پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرایا گیا، پولیس اہلکاروں کی بازیابی کیلئے مقامی مشران پر مشتمل جرگہ قائم کیا گیا تھا، جرگے کی فوری کارروائی کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں کی بحفاظت رہائی ہوئی۔

- Advertisement -

گزشتہ رات روچہ پولیس چیک پوسٹ سے 7 اہلکاروں کو اغوا کیا گیا تھا، مشران جرگہ سے کوشش کررہے تھے اور پولیس آپریشن کیلئے الرٹ تھی۔

مزید پڑھیں: بنوں : چیک پوسٹ سے 7 پولیس اہلکار اغوا

بنوں کے علاقے اتمانزئی میں 30 سے ​​40 مسلح افراد نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر کے ڈیوٹی پر موجود 7 اہلکاروں کو اغوا کر لیا تھا جبکہ حملہ آور پولیس کا اسلحہ اور دیگر سامان بھی لے گئے تھے۔

گزشتہ روز ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں نامعلوم حملہ آوروں کے حملے میں ایک قبائلی رہنما سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور ایک خاتون اور بچے سمیت دیگر زخمی ہوئے، مرنے والوں کی شناخت ملک شودی خان، عجب خان اور اجمل کے نام سے ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں