تازہ ترین

بنوں: شادی کی تقریب میں گولیاں چل گئیں، خواجہ سرا قتل

بنوں: صوبہ کے پی کے ضلع بنوں میں شادی کی تقریب خونی شکل اختیار کرگئیں، جہاں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں خواجہ سرا قتل ہوگیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ بنوں کے علاقے گریڑہ شاہجہان میں پیش آیا جہاں شادی میں موسیقی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران نامعلوم وجوہات کی بنا پر دو گروپ آپس میں گتھم گتھا ہوگئے، بات ہاتھا پائی سے اسلحے پر جاپہنچی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملہ زیادہ بڑھا تو دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں رقص کے لئے بلایا گیا خواجہ گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس جائے حادثے پر پہنچی تو مشتعل افراد نے ان پر بھی فائرنگ کردی، تاہم پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ سرا کی ناک کٹی لاش، کیا متوفی واقعی خواجہ سرا تھا، معمہ حل

پولیس کے مطابق واقعہ کیسے پیش آیا؟تنازع کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کے پی میں خواجہ سراؤں کو قتل کئے جانے کا سلسلہ عرصہ دراز ہوتا جارہا ہے، گذشتہ سال ستمبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خواجہ سرا گل پانڑہ کا قتل ہوا تھا۔

ادھر خواجہ سراؤں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ٹرانس ایکشن الائنس کے مطابق 2015 سے اب تک 70 خواجہ سراؤں کو خیبر پختونخوا میں قتل کیا جاچکا ہے۔

Comments