راولپنڈی : بنوں جانی خیل میں خودکش حملہ کے نتیجے میں شہید ہونے والے 9شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔
شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں لواحقین، عزیزو اقارب، اہل علاقہ سمیت سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
شہید نائب صوبیدار صنوبرعلی، شہید حوالدار عمران خانیوال میں سپرد خاک جبکہ شہید حوالدار عارف کو ضلع لودھراں میں سپرد خاک کیا گیا۔
اس کے علاوہ شہید حوالدار آفتاب کو ضلع بہاولنگر میں اور شہید سپاہی رشید قمبر شہداد کوٹ، شہید سپاہی ذیشان کو کوٹلی میں سپردخاک کیا گیا۔
شہید سپاہی حسیب ضلع لیہ، شہید سپاہی احمد لاہور اور شہید سپاہی وارث علی ضلع اوکاڑہ میں آسودہ خاک ہوئے۔
پاک فوج کے شہداء ملک و قوم کیلئے قابل فخر ہیں، انہوں نے ملک میں امن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔
دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں جوانوں کے حوصلے کمزورنہیں کرسکتیں، پاکستان آرمی دہشت گردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر رہے گی۔