ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

بنوں میں گشت پر مامور پولیس موبائل پر دہشت گردوں کا حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

بنوں میں گشت پر مامور پولیس موبائل پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈی پی او افتخار شاہ کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل پر حملہ ٹاؤن شپ مہاجر کیمپ میں کیا گیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

- Advertisement -

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

  واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں بنوں کے علاقے تھانہ میریان کی حدود ٹیری رام میں پولیس پارٹی پر ایک دہشت گرد نے حملہ کیا  جس کے نتیجے  میں دو پولیس اہلکار  زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

اس دوران  جوابی فائرنگ میں مذکورہ دہشتگرد زخمی  بھی ہوا اور اس نے فرار ہوکر ایک گھر میں پناہ لے لی تھی۔

دہشت گرد کے خلاف کارروائی کے لیے  پولیس اہلکار گھر میں داخل ہوئے تو اس نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر اے  ایس آئی سمیت دو اہلکار شہید ہوگئے۔

اس دوران  پولیس نے گھر کا محاصرہ کر لیا اور  ساڑھے  6 گھنٹے طویل آپریشن  میں بالآخر دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں