بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

کرونا ویکسین کے منتظر بھارت کے معروف گلوکار وائرس کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: کرونا ویکسین کا انتظار کرنے والے بھارت کے مشہور گلوکار اور میوزک کمپوز بپی لہر  کو ویڈ کی تشخیص ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکار بپی لہری نے گزشتہ دنوں ویکسین لگوانے کے لیے خود کو رجسٹرڈ کروایا اور وہ اپنی باری کا انتظار کررہے تھے۔

کرونا ویکسین لگنے سے قبل ہی انہیں وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد انہیں ممبئی کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

- Advertisement -

بپی لہری کے انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی معلومات کے مطابق گلوکار کو کرونا کی علامات تھیں، انہیں بخار، نزلہ اور کھانسی کی شکایت تھی۔

گلوکار کے بخار کا زور جب نہیں ٹوٹا تو اہل خانہ انہیں اسپتال لے کر پہنچے جہاں ڈاکٹرز نے کرونا ٹیسٹ کروانے کی تجویز دی۔ ڈاکٹر کی تجویز پر جب اہل خانہ نے ٹیسٹ کروایا تو رپورٹ پازیٹیو آئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bappi Lahiri (@bappilahiri_official_)

گلوکار کے مینیجر کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی پوسٹ میں اُن تمام لوگوں سے احتیاط کی اپیل کی گئی ہے جنہوں نے ایک ہفتے کے دوران بپی لہری سے ملاقات کی۔

خیال رہے کہ  بھارت میں کرونا کی حالیہ لہر کے وار جاری ہیں جس سے ہزاروں شہری متاثر ہوچکے ہیں، جبکہ بالی ووڈ اداکار عامر خان، پریش راول ،سنی دیول ، رنبیر کپور اور ان کی والدہ نیتو کپور سمیت کئی شوبز شخصیات  کو کرونا ہوچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں