الاسکا : امریکی صدر بارک اوباما نے تین دن جنگل میں گُزارے۔ریئلٹی شو میں سپر پاور صدر کی شرکت نے سب کو حیران کردیا۔
پاکستان میں یہ شو اکتیس دسمبر کو دیکھا جاسکتا ہے۔ سپر پاور مُلک کا صدر لیکن زندہ دل اور بہادر اتنا کہ تین دن جنگل میں گُزار دئیے۔
- Advertisement -
اوباما نے وائٹ ہاؤس کا پُر سکون ماحول چھوڑ کر تین روز سُنسان جنگل میں گُزارے، اوباما کو اسکرین پر دیکھ کر سب اُس وقت حیران رہ گئے جب وہ رننگ وائلڈ وِد بیئرز گرلز ریئلٹی شو کے میزبان کے ساتھ الاسکا کے جنگل میں دکھائی دیئے۔
اوباما نے ریئلٹی شو میں ایک عام کنٹیسٹنٹ کی طرح خود ہی جنگل میں کھانا تلاش کیا۔اوباما ایسی مچھلی کھاتےدکھائی دئیےجسے پہلے ہی کسی بھالو نے چبایا ہوا تھا۔
جنگل میں مچھلی ڈھونڈ ی ہی نہیں بلکہ اُسے زمین پر بیٹھ کر پکانے میں شو کے میزبان کی مدد بھی کی۔