سابق امریکی صدر براک اوباما نے طلاق کی افواہوں کے درمیان اپنی اہلیہ مشعل کے ساتھ مسکراہٹ بھری تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق صدر براک اوباما نے سابق خاتون اوّل کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر مشعل اوباما کو اپنی زندگی کی محبت قرار دیا۔
سابق صدر اور مشعل تیس برس قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، چند ماہ کے دوران کئی اہم موقعوں پر اوباما کو تنہا دیکھا گیا، سابق صدر جمی کارٹر کی آخری رسومات میں بھی مشعل اوباما شریک نہیں ہوئی تھیں۔
اوباما نے طلاق کی افواہوں کا بازار گرم ہونے پر تصویر جاری کرکے لکھا کہ مشعل جس جگہ ہوں گی وہ کمرہ گرمجوشی، ذہانت، مسکراہٹوں اور شائستگی کی عبارت ہوگا۔
جوابی پیغام میں مشعل نے بھی اوباما سے محبت کا اظہار کرکے طلاق کی افواہوں کو بریک لگادی۔
دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا تاریخ کے نازک موڑ پر ہے، جمہوریت کیلئے فکر مند ہوں۔
وائٹ ہاؤس میں اپنے الوداعی انٹرویو میں جوبائیڈن نے کہا سپریم کورٹ خود مختار ہے مگر جوابدہ نہیں، امیر ترین لوگ میڈیا سے لیکر معیشت تک سب کنٹرول کرنا چاہتے ہیں۔
’ہم مل کر دنیا کو پُرامن بنائیں گے‘ ٹرمپ کی چینی صدر سے گفتگو
جوبائیڈن نے کہا کہ بے پناہ دولت اور طاقت کا غلط استعمال امریکی عوام کیلئے خطرناک ہے، صدارتی اختیارات کو لامحدود کرنے کا بھی خدشہ ہے۔