ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

کیا اوباما نے مشیل کو چھوڑ کر جینیفر اینسٹن سے قربتیں بڑھا لیں، حقیقت کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پچھلے کئی دنوں سے سابق امریکی صدر براک اوباما اور اہلیہ مشیل میں علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں مگر ہالی وڈ اداکارہ جینیفر اینسٹن سے مبینہ افیئر کی قیاس آرائیوں نے اس معاملے کو مزید ہوا دی۔

براک اوباما اور جینیفر اینسٹن میں تعلقات کی قیاس آرائیوں نے اُس وقت زور پکڑا جب امریکی صحافی میگین کیلی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ سچ ہے یا نہیں لیکن اگر ایسا ہے تو یہ واقعی جمہوری حلقوں میں ایک سیاسی زلزلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: طلاق کی افواہیں، اوباما نے مشیل کے ساتھ تصویر شیئر کر دی

- Advertisement -

میگین کیلی نے بتایا کہ طلاق کی افواہوں کے درمیان مشیل نہ صرف ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے غائب رہیں بلکہ جمی کارٹر کی آخری رسومات میں بھی شرکت نہیں کی۔

سوشل میڈیا پلیت فارم ایکس پر ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ جینیفر اینسٹن کی دوست کی طرف سے ایک پیغام لیک ہو کر منظر عام پر آیا جس میں اداکارہ اور براک اوباما میں تعلقات کی تصدیق ہوئیی۔

بعدازاں، جینیفر اینسٹن نے سابق امریکی صدر کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے صرف ایک بار ملی ہیں جس کے بارے میں مشیل بھی واقف ہیں۔

جینیفر اینسٹن کے ترجمان نے بھی واضح کیا کہ وہ براک اوباما کے ساتھ کوئی ذاتی دوستی برقرار نہیں رکھتی ہیں بلکہ وہ ان کی پُرستار ہیں۔

اس سے قبل ہالی وڈ اداکارہ نے سابق امریکی صدر کی سیاسی مہمات کی حمایت کی اور ان کی پالیسیوں کا کھل کر دفاع بھی کیا تھا۔ حالیہ قیاس آرائیوں کے باوجود براک اوباما نے تصدیق یا تردید کرنے والا کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں