پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

روس اور چین دنیا میں امریکی اثرورسوخ کا مقابلہ نہیں کرسکتے‘اوباما

اشتہار

حیرت انگیز

شکاگو: امریکی صدر براک اوباما نےاپنےالوداعی خطاب میں کہاکہ روس اور چین دنیا میں امریکی اثرورسوخ کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

تفصیلات کےمطابق امریکی صدر براک اوباما نےشکاگو میں اپنے الوداعی خطاب کہاکہ امریکہ اب پہلے سے زیادہ بہتر اور محفوظ جگہ ہے۔

براک اوباما نے اپنے الوداعی خطاب میں اپنی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اورتمام امریکیوں کومخاطب کر کے کہا کہ ’امریکہ کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔‘

p1

انہوں نے امریکی شہریوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے نقطہ نظرکوسمجھنے کی ضرورت ہے۔

براک اوباما نے اپنے روایتی انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی پرامن منتقلی امریکی جمہوریت کی علامت ہے۔

p2

امریکی صدرنےکہا کہ جمہوریت کےذریعےہی ہم کامل اتحادقائم کرسکتےہیں،انہوں نےکہاکہ ایران کےجوہری پروگرام کامعاملہ بغیرگولی چلےحل کیا۔

الوداعی خطاب میں براک اوباما نےکہاکہ تارکین وطن کےبچوں کےلیےبھی سرمایہ کاری کرناہوگی،تارکین وطن کےبچوں پرتوجہ نہیں دی گئی تویہ امریکی بچوں سےبھی زیادتی ہوگی۔

p3

براک اوباما کا کہناتھا کہ امریکہ میں مسلمانوں کےخلاف تعصب مستردکرتاہوں،انہوں نے کہا کہ باہرسےلوگ آئیں گےتوامریکہ مضبوط ہوگا۔

امریکی صدر براک اوباما اپنے آخری خطاب میں اپنی اہلیہ کاذکرکرتےہوئےآبدیدہ ہوگئے۔انہوں نے اپنی اہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہاکہ گزشتہ آٹھ سالوں میں وہ ان کے ساتھ ہر مشکل وقت میں ساتھ کھڑی رہیں۔

p4

اوباماکے بعد اقتدار20 جنوری کونو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو منتقل ہو گا، جو کہہ چکے ہیں کہ وہ صدر اوباما کی جانب سے کیے جانے والے بعض معاہدے ختم کر دیں گے۔

براک اوباما کا شکاگو کا یہ آخری دورہ اور ایئر فورس ون پر 445واں سفر ہے۔امریکی صدر نے 2008 میں منتخب ہونے کے بعد پہلا خطاب بھی شکاگو میں ہی کیا تھا۔

p6

واضح رہےکہ الوداعی تقریب میں امریکی خاتونِ اول مشیل اوباما، نائب صدر جو بائڈن اور ان کی اہلیہ جل بائڈن موجود تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں