پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

ایران سے معاہدے کی مخالفت مشرق وسطی میں جنگ کا باعث ہوسکتی ہے،اوباما

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر براک اوباما نے خبردار کیا ہے کہ ایران سے جوہری معاہدے کی مخالفت مشرق وسطی میں ایک اور جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔

واشنگٹن کی امریکن یونیورسٹی میں ایران سے جوہری معاہدے کے حق میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدراوباما کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں امریکہ ایران پر حملہ کرتا تو اس کے جواب میں اسرائیل میں راکٹ برسائے جاتے اور ایران کی جانب سےجوہری ہتھیار بنانے کے امکان میں اضافہ ہوتا ۔

اوباما کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے بہتر حل پُرامن معاہدہ ہے، جس کے خطے میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

صدراوباماکا کہنا تھا کہ امریکی کانگریس کی جانب سے جوہری معاہدے کی مخالفت مشرق وسطی میں ایک اور جنگ کاباعث بن سکتی ہے، کانگریس میں ایران سے جوہری معاہدے سے متعلق ووٹنگ آئندہ ماہ کی جائے گی۔

ایرانی جوہری معاہدے کے حوالے سے یہودیوں کی مکمل حمایت حاصل کرنے کے لیے امریکی صدر اوباما اور نائب صدر جیو بیڈن نے تمام سیاسی اور مذہبی طبقوں سے تعلق رکھنے والے 20 یہودی رہنماؤں کو وائٹ ہاؤس کے کیبنٹ روم میں مدعوں کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں