بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

گاہکوں کے ساتھ ’قبیح‌ حرکت‘ کرنے والا نائی گرفتار،

اشتہار

حیرت انگیز

لکھنؤ : بھارت میں پولیس نے ایک حجام کو گرفتار کرلیا، ملزم گاہکوں کا فیشل کرتے ہوئے اپنے تھوک کا استعمال کرتا تھا۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں تھوک سے ’فیشل‘ کرنے والا نائی گرفتار کرلیا گیا سی سی ٹی وی فوٹیج نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پنڈت آشیش کمار نامی شخص مساج سیلون گیا تھا جہاں اس نے اپنا فیس مساج کروایا۔

- Advertisement -

فیشل کے دوران وہ اس بات سے بے خبر آنکھیں بند کیے بیٹھا کہ اس کے ساتھ ہو کیا رہا ہے؟ تاہم کان میں پڑنے والی ایک آواز نے اسے تجسس میں ڈال دیا۔

کمار کو حجام کی حرکت پر شک ہوا اور اس نے سیلون میں نصب سی سی ٹی وی چیک کیا اور یہ منظر دیکھ کر اس کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ حجام اس کے چہرے کو تر کرنے کیلئے پانی کے بجائے اپنے ہی تھوک کا استعمال کر رہا ہے۔

بعد ازاں اس نے پولیس میں حجام کی شکایت درج کرائی جس کے بعد لکھنؤ پولیس نے گاہک کی شکایت اور ثبوت کی بنیاد پرحجام کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں