اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ایک اور اہم ملک نے اسرائیل سے تعلقات منقطع کر دیئے

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ میں مستقل سیز فائر کے نافذ ہونے تک بارسلونا کی سٹی کونسل نے بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات معطل کرنے کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بارسلونا نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پہلی بار منقطع نہیں کیے، بارسلونا ’ فلسطینی شہریوں کے بنیادی حقوق کی عزت کرتا ہے۔

بارسلونا کے میئر نے فروری 2023 میں بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کرتے ہوئے بارسلونا کے تل ابیب کے ساتھ جڑواں شہر کے معاہدے کو معطل کر دیا تھا۔

- Advertisement -

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تعلقات منقطع کرنے کا بنیادی مقصد علاقے میں دیر پا امن میں مرکزی رکاوٹ ’فلسطینی علاقوں پر قبضہ‘ اور شہریوں کو ’حقوق نہ دینا‘ ہے۔

اس سے قبل مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ پر وحشیانہ بمباری اور بربریت کے خلاف بطور احتجاج جنوبی امریکہ کے 3 ممالک نے بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کردیئے تھے۔

چلی اور کولمبیا نے اپنے سفیروں کو اسرائیل سے واپس بلا لیا تھا، اس کے علاوہ بولیویا نے بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کردیئے تھے۔

بولیویا کے ڈپٹی وزیر برائے خارجہ امور کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ اسرائیلی حملوں کی مذمت اور اسرائیلی افواج کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں