بھارت خواتین کے لئے انتہائی محفوظ ملک بن گیا، ایک اور افسوسناک واقعہ میں یو پی کے شہر بریلی میں متعدد خواتین کے قتل کے بعد پولیس سیریل کِلر کی تلاش میں مصروف ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جون سے اب تک بریلی کے مختلف علاقوں میں 9 خواتین کو بے رحمی سے قتل کیا جاچکا ہے، جبکہ حکام نے خواتین کو تنہا گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خواتین کے قتل کے معاملات سامنے آنے کے بعد سڑکوں پر گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق قتل ہونے والی تمام خواتین کی عمریں 50 سے 65 برس کے درمیان ہیں۔جبکہ خواتین کے قتل کے واقعات شاہی، فتح جنگ اور شیشگڑھ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان تمام خواتین کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے اور ان کی لاشیں کھیتوں سے ملی ہیں۔ تاہم ان خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
بریلی پولیس کے مطابق قتل ہونے والی کچھ خواتین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجی گئی ہیں جس کے بعد اُن کی موت کی وجہ کا صحیح علم ہوسکے گا۔
خواتین کے قتل میں ملوث مبینہ سیریل کِلر کی گرفتاری کے لیے آٹھ افسران پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم چھان بین کررہی ہے۔
خاتون نرس کو گھر جاتے ہوئے کار نے کچل دیا، دردناک ویڈیو
قتل ہونے والی ایک خاتون کی بیٹی نے میڈیا کو بتایا کہ اُن کی 55 سالہ والدہ کی لاش گنّے کے کھیت سے برآمد ہوئی تھی۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ ہماری کسی کوئی دشمنی نہیں ہے۔