اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

بیرسٹر شہزاد اکبر نے ایف آئی اے دفتر کا دورہ نہیں کیا، افتخار درانی کی مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ مشیر احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کے ایف آئی اے دفتر کے دورے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اس کی مذمت کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، افتخار درانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے مشیر احتساب شہزاد اکبر کے ایف آئی اے دفتر کے دورے کے معاملے پر وفاقی حکومت کی جانب سے زیر گردش خبروں کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔

اس حوالے سے معاون خصوصی برائے وزیراعظم افتخار درانی نے کہا ہے کہ بیرسٹر شہزاد اکبر سے متعلق بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے اور منصوبے کے تحت جھوٹی اطلاعات کا سہارا لے کر میڈیا میں گمراہ کن خبریں پھیلائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے بنیاد خبروں کی شدید مذمت کرتے ہیں، ادارے آزادانہ طور پر فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں، اہم سیاسی رہنماؤں موجودہ حکومت کے آنے سے پہلے ہی مقدمات چل رہے ہیں، جھوٹے پروپیگنڈے سے قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنا ممکن نہیں۔
واضح رہے کہ ترجمان بلاول بھٹو مصطفیٰ نواز کھوکھر کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر کی ایف آئی اے کے دفتر جا کر جےآئی ٹی اراکین سے ملاقات کی قانونی حیثیت بتائی جائے، شہزاداکبر کا ایف آئی اے جاکر نام نہاد گواہ بلانا معنی خیز ہے۔

ترجمان کے مطابق پی پی قیادت کو سیف الرحمان احتساب کا نشانہ بنایا جارہا ہے، جو ہو رہا ہے اسے اب کوئی احتساب نہیں مانے گا، وزیراعظم اور ان کی ٹیم جو مرضی کرلے ہم حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں