اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

جب تک اعتماد میں نہیں لیا جاتا کوئی آپریشن نہیں ہونے دیں گے، ترجمان کے پی حکومت

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: حکومت خیبر پختونخوا کے ترجمان بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ جب تک ہمیں اعتماد میں نہیں لیا جاتا کوئی آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔

قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے آپریشن عزم استحکام کی بات کی لیکن ہم اس مسئلہ کا باعزت حل چاہتے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ تمام فیصلوں کا اختیار پارلیمنٹ کے پاس ہے، جب تک پارلیمنٹ کی منظوری نہ ہو کوئی بھی اقدام غیر قانونی ہوگا۔

- Advertisement -

دوسری جانب تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیرِ اہتمام قبائل امن جرگے میں قرارداد منظور کی گئی۔ جرگے میں محمود خان اچکزئی، حامد رضا اور اسد قیصر نے شرکت کی۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ افغانستان کے ساتھ تجارت میں تمام رکاوٹیں دور کی جائیں اور پاک افغان تجارتی راستے فوری طور کھولے جائیں۔

اس میں مطالبہ کیا گیا کہ قبائلی عوام کے ساتھ نقصانات کے ازالے کے وعدے پورے کیے جائیں، آپریشن کے حوالے سے پارلیمنٹ اور خیبر پختونخوا اسمبلی سے منظوری لی جائے، بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی اسیران کو فوری طور رہا کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں