جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

بڑے پروں کے باوجود الو میں خاموشی سے اڑنے کی حیرت انگیز صلاحیت

اشتہار

حیرت انگیز

دن میں سونے اور رات میں جاگنے کے لیے مشہور الو کافی بے ضرر قسم کا پرندہ ہوتا ہے اور دنیا بھر میں اس کی بے شمار اقسام پائی جاتی ہیں۔ حال ہی میں کیے جانے والے ایک تجربے میں اس معصوم پرندے کی ایک اور خاصیت سامنے آئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ برن اول نامی الو جب ہوا میں اڑتا ہے تو دیگر پرندوں کے برعکس اس کے پروں کے پھڑپھڑانے یا اڑنے کی کوئی آواز پیدا نہیں ہوتی۔

اس تجربے کے لیے ماہرین نے ایک قطار میں مائیک نصب کیے اور ان کے اوپر الو سمیت دیگر جانوروں کو اڑایا۔ ماہرین نے دیکھا کہ کبوتر اور باز نے جب ان مائیکس کے اوپر پرواز کی تو ان کے اڑنے کی آواز بہت زیادہ تھی۔

اس کے مقابلے میں جب برن الو مائیکس کے اوپر سے اڑا تو بالکل کم نہ ہونے کے برابر آواز پیدا ہوئی۔

ماہرین کے مطابق الو کے پر بڑے ہوتے ہیں تاہم پروں کے مقابلے میں اس کا جسم چھوٹا ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ اڑتے ہوئے کوئی آواز پیدا نہیں کرتا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خاموشی سے اڑنے کی یہ صلاحیت الوؤں کی تقریباً تمام اقسام میں موجود ہوتی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں