ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

جسٹس ایمی کونی بیرٹ نے بطور جج سپریم کورٹ کا حلف اٹھالیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدارتی انتخابات سے پہلے جسٹس ایمی کونی بیرٹ نے بطورجج سپریم کورٹ کاحلف اٹھالیا، جسٹس ایمی کونی بیرٹ نے انتخاب پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سینٹ میں سپریم کورٹ کیلئے جسٹس ایمی کونی بیرٹ کی تقرری کی منظوری دے دی گئی، سینیٹ میں جسٹس ایمی کونی بیرٹ کے حق میں 52 مخالفت میں 48 ووٹ آئے۔

بعد ازاں ایمی کونی بیرٹ کی حلف برداری کی تقریب وائٹ ہاؤس میں ہوئی ، جس میں جسٹس ایمی کونی بیرٹ نےبطورجج سپریم کورٹ حلف اٹھایا۔

صدر ٹرمپ اور جسٹس ایمی کونی بیرٹ کی تقریب میں بغیر ماسک کے شرکت کی ، جسٹس بیرٹ نے کہا کہ اپنے انتخاب پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں، اپنی ذمہ داریاں بغیر کسی خوف کے ادا کروں گی۔

حلف برداری کی تقریب وائٹ ہاؤس میں منعقد کرنے پر جوبائیڈن نے تنقید کی۔

جسٹس ایمی کونی بیرٹ کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ میں ری پبلکن صدور کے نامزد کردہ ججز کی تعداد 6ہوگئی ، 9 میں سے 6ججز ری پبلکن صدور کی جانب سےنامزد کیے گئے۔

خیال رہے ٹرمپ نے جج رتھ بیڈر گنزبرگ کے انتقال پرایمی کونی بیرٹ کونامزد کیا تھا اور ڈیموکریٹس نےصدارتی انتخابات تک جج کی تقرری مؤخرکرنےکامطالبہ کیا تھا، جسٹس بیرٹ کی تعیناتی سے سپریم کورٹ میں قدامت پسند ججوں کی تعداددگنی ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں