ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

اے آر وائی نیوز کا لائسنس معطل : ‘عدالت پہلی سماعت میں ہی پیمرا کا اقدام کالعدم قرار دے سکتی ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ماہر قانون بیرسٹر احمدپنسوٹا کا کہنا ہے کہ طریقہ کار سے ہٹ کر اے آر وائی نیوز کی لائسنس معطلی غیرقانونی عمل ہے ، عدالت پہلی سماعت میں ہی پیمرا کا اقدام کالعدم قرار دے سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیمرا آرڈر کے بعد ملک بھرمیں اےآروائی نیوزکی نشریات بند کردی گئیں۔

اس حوالے سے ماہر قانون بیرسٹر احمدپنسوتا نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیمرا کا فورم پورا نہیں پھر بھی لائسنس معطل کردیا گیا، نیوز چینل کیلئے پہلے نوٹس کا اجرا پیمرا کیلئے لازمی ہے، طریقہ کار سے ہٹ کر لائسنس معطلی بندش غیر قانونی عمل ہے۔

- Advertisement -

احمد پنسوٹا کا کہنا تھا کہ اے آر وائی نیوز کے لائسنس معطلی کو میں پیمرا کی آمریت قرار دوں گا، پیمرا ہدایت پر عمل کیلئے ایک گھنٹے کا وقت کافی نہیں سمجھا جاتا۔

ماہر قانون نے کہا کہ پیمرا کے اس اقدام کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، پیمراپرلازم ہے، نوٹس پرپہلے نیوز چینلز کا جواب سنے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالت پہلی سماعت میں ہی پیمرا کا اقدام کالعدم قراردےسکتی ہے، پیمرا کو عدالتی حکم پرلائسنس معطلی کا فیصلہ واپس لینا پڑے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں