ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

‘بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے ڈیل یا ریلیف نہیں لوں گا، قانونی جنگ لڑوں گا’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام اباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیر سٹرعلی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نےکہا ہے ڈیل یا ریلیف نہیں لوں گا، قانونی جنگ لڑوں گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے پینل آف ڈسکشن میں گفتگو میں کہا کہ عمران خان نے کہا ہے ڈیل یا ریلیف نہیں لونگا قانونی جنگ لڑوں گا اور میرے لوگوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے یہ نہیں ہونا چاہیے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم سب کی خواہش ہے ایک آزادپاکستان ہو، سیاسی کشیدگی نے ہمیں زخم ضروردیامگرفائدے مند ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف اس وقت جہاد کر رہی ہے، حالیہ الیکشن میں لوگوں نے ووٹ تحریک انصاف کو دیا، اس وقت حکومت عوام کی منتخب کردہ نہیں ہے، میرے لیڈر نے ہمیشہ کہا عوام آزادی اور انصاف کیلئے آواز اٹھائیں، تحریک انصاف موومنٹ ہے کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے۔

پولرائزیشن کے حوالے سے علی ظفر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پولرائزیشن اب بہت آگےبڑھ چکی ہے، پولرائزیشن اب سیاست سے نکل کر گھروں تک چلی گئی ہے ، تحریک انصاف میں شامل ہونے کی وجہ آزادی کی تحریک ہے ، ہم نے سمجھنا ہے پاکستان میں پولرائزیشن انتی حد تک کیوں بڑھ گئی.

انھوں نے مزید کہا کہ آزادی اور جمہوریت نہ ہونے سے پولرائزیشن میں اضافہ ہوا ہے ، ہمیں خاموش نہیں رہنا، عمران خان کا بھی موقف ہے، آزادی کے لیے آواز اٹھائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں