اسلام آباد : حکومتی ترجمان برائے قانونی امور بیرسٹر عقیل ملک کا اگلے چیف جسٹس کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی ترجمان برائے قانونی امور بیرسٹر عقیل ملک کی جانب سے کہا گیا کہ قواعدکی رو سےسب سےسینئرجج ہی چیف جسٹس بن سکتا ہے، جسٹس منصورعلی شاہ اس وقت سب سےسینئرجج ہیں اور وہی اگلے چیف جسٹس ہوں گے۔
حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک مخصوص جماعت نے بلاوجہ معاملے کو سیاسی بنادیا ہے، پہلے اس پارٹی نے موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے معاملے پر بھی سیاست کی۔
خیال رہے سپریم کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65سال مقرر ہے، چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینئر ترین جج کو چیف جسٹس کا عہدہ تفویض کیا جاتا ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسی25اکتوبر 2024ء تک ریٹائر ہوجائیں گے، ان کے بعد مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن چیف جسٹس مقرر ہوں گے ،جسٹس اعجاز الااحسن 4اگست 2025ء کو ریٹائر ہوں گے۔