منگل, جولائی 2, 2024
اشتہار

’ایبسلوٹلی ناٹ کا بھاشن دینے والی جماعت نے قرارداد کی مخالفت کی‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومتی ترجمان برائے قانونی امور بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ ایبسلوٹلی ناٹ کا بھاشن دینے والی جماعت نے قومی اسمبلی میں امریکی قرارداد کے خلاف قرارداد کی مخالفت کی۔

بیرسٹر عقیل ملک نے رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے لابنگ فرم کے ذریعے امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد پاکستان مخالفت مںظور کروائی۔

حکومتی ترجمان نے کہا کہ قومی اسمبلی میں شائستہ پرویز کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد سے لاعلمی کا ڈھونگ رچانے والوں کو شرم آنی چاہیے، ایک جماعت اس بات پر تلی ہے وہ ملک توڑنے کی باتیں کریں، ایک سیاسی جماعت ڈیجیٹل دہشتگردی پر تلی ہوئی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ لابنگ فرمز ہائر کر کے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر پر قرارداد پاس ہونی چاہیے تھی، امریکا نے فلسطین اور کشمیر کے ایشو پر کبھی کچھ نہیں کہا، امریکا ہیومن رائٹس کا چیمپئن نہیں نہ ہمیں ڈکٹیشن چاہیے، ایک سیاسی جماعت کا اصل چہرہ اب عوام کے سامنے ہے۔

شائستہ پرویز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم کسی بھی ملک سے خراب تعلقات نہیں چاہتے، بس چاہتے ہیں امریکا ہماری خودمختاری میں مداخلت نہ کرے، کل قرارداد میں کہا کہ ملک کی خودمختاری میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے، پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہے یہ لوگ روکنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں قرارداد لا کر کوئی پاکستان کی ترقی نہیں روک سکتا، کسی ملک کو یہ حق نہیں کہ وہ دوسرے ملک میں مداخلت کرے، انہوں نے تمام اداروں پر سوالیہ نشان لگانے کی کوشش کی، ہم یہ نہیں ہونے دیں گے اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

شائستہ پرویز نے مزید کہا کہ ذاتی مفادات سے نکل کر ملک کے بارے میں سوچیں، ہمیں اندر کے دشمنوں سے زیادہ خطرہ ہے جو ملک آگے بڑھنے نہیں دیتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں