جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

آئینی عدالت کے سربراہ کا تقرر کتنے سال کیلیے ہوگا؟ بیرسٹر عقیل نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر بیرسٹر عقیل کا کہنا ہے کہ آئینی عدالت کے سربراہ کا تقرر تین سال کے لیے ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے قانون بیرسٹر عقیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر صدر مملکت آصف زرداری آئینی عدالت کے سربراہ کا تقرر کریں گے جس کی مدت تین سال کے لیے ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عمر کا تعین کرنے سے تمام جج متاثر نہیں ہوں گے۔

- Advertisement -

بیرسٹر عقیل کا کہنا تھا کہ قانون سازی ہمارا استحقاق اور قانونی حق ہے کسی سے کچھ نہیں چھپایا جارہا جو ہوگا سب کے سامنے ہوگا۔

واضح رہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم کالعدم قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی کہ وفاقی حکومت کو ترامیم سے روکا جائے۔

سپریم کورٹ میں درخواست عابد زبیری،شفقت محمود،شہاب سرکی اوردیگرکی جانب سےدائرکی گئی۔

درخواست میں وفاق، چاروں صوبوں، قومی اسمبلی، سینیٹ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے اور استدعا کی گئی کہ ترامیم کو غیر آئینی قرار دیا جائے اور وفاقی حکومت کو ترامیم سے روکا جائے۔

درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ آئینی ترمیم کے بل کو پیش کرنے کے عمل کو بھی روکا جائے اور ترامیم کواختیارات کی تقسیم،عدلیہ کی آزادی کیخلاف قراردیاجائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ عدلیہ کی آزادی، اختیارات اور عدالتی امور کو مقدس قرار دیا جائے، پارلیمنٹ عدلیہ کے اختیارکو واپس یا عدالتی اختیارات میں ٹمپرنگ نہیں کر سکتی۔

درخواست میں استدعا  کی گئی کہ پارلیمنٹ اگر آئینی ترامیم کرلے تو صدر کو دستخط کرنے سے روکا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں