ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

’کارکنوں پر براہ راست فائرنگ‘ بیرسٹر گوہر کے بیان کی سیکیورٹی ذرائع نے تردید کردی

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کارکنان پر براہ راست فائرنگ کا دعویٰ کیا جبکہ سیکیورٹی ذرائع نے ان کے بیان کی تردید کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا کہ ہمارے کارکنان پر براہ راست فائرنگ کی گئی ہے، ہم صرف آزاد عدلیہ کے لیے نکلے تھے، ہمارا کوئی دھرنا یا جلسہ نہیں تھا ایک دن کا احتجاج تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ایک دن کا احتجاج تھا جس پر بدترین شیلنگ کی گئی۔

- Advertisement -

دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع نے بیرسٹر گوہر کے دعویٰ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور سے اسلام آباد تک پی ٹی آئی کے کارکنوں پر ایک گولی نہیں چلائی۔

اس سے قبل بلیو ایریا سے کے پی ہاؤس روانگی کے وقت وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہم پہنچ گئے ہیں اپنا احتجاج ریکارڈ کرادیا ہے، ہم انتشار پھیلانا نہیں چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہم پر الزام لگاتے ہیں ہم پرامن جماعت نہیں ہیں، ہم نے ثابت کیا ہم پرامن جماعت ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا تھا فسطائیت کے باوجود ہم اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے پہنچ گئے ہیں، اب ہم بانی پی ٹی آئی سے بات کریں گے کہ آگے کا لائحہ عمل کیا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں