پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

’بانی پی ٹی آئی کو 26 نومبر سے متعلق کچھ معلوم نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 26 نومبر سے متعلق کچھ معلوم نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک اور وہ اڈیالہ جیل میں ہی ہیں، بانی کو چھبیس نومبر کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ بانی نے ہدایت کی ہے کہ ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس میں شریک ہوں، وہاں معاملہ اٹھائیں، انہوں نے پی ٹی آئی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل بعد میں دیں گے، پنجاب کے ایم این اے، ایم پی اے مشکل دور سے گزرے ہیں، پی ٹی پرامن اور مضبوط پارٹی ہے پابندی نہیں لگے گی۔

اس سے قبل رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ احتجاج میں لیڈرشپ فرنٹ پر تھی علی امین بشریٰ بی بی ساتھ تھے ، جب تک بانی پی ٹی آئی رہانہیں ہوتےپرامن جدوجہدجاری رہے گی۔

انھوں نے بتایا تھا کہ میری2گاڑیاں اور 4ملازم غائب ہوئے تھے، ملازم تھانہ سیکرٹریٹ میں ہیں گاڑیاں اب بھی غائب ہیں، میری گاڑی میں موجود پیسے رکھ لو لیکن بٹوا، اے ٹی ایم کارڈز اور گاڑی تو واپس کردو۔

اسلام آباد میں احتجاج سے متعلق اپوزیشن لیڈر نے کہا تھا کہ ہم کوئی قلعہ فتح کرنے نہیں گئے تھے پرامن تھے، بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپورپرقاتلانہ حملہ ہوا۔

انھوں نے مطالبہ کیا تھا کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے، شہباز شریف، مریم نواز، آئی جی پنجاب اور ڈی پی اواٹک کیخلاف پرچہ کروں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں