منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

"بلا” لیکر زیادتی کی گئی، ظلم ہوا اور آئین کی خلاف ورزی ہوئی، بیرسٹر گوہر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ "بلا” لیکر زیادتی کی گئی، ظلم ہوا اور آئین کی خلاف ورزی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے اےآر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نےہدایت کی ہےاندرونی اختلافات ختم کریں، پارٹی کی سطح پر گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی ہیں ، کسی نےپارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی تو ایکشن لیا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ پی ٹی آئی، پی ٹی آئی کے خلاف نہیں ہے، جسے پارٹی ٹکٹ دے گی تمام ورکرز اس کی حمایت کریں گے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی نظریاتی سے اتحاد کے حوالے سے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نظریاتی سے اتحاد کافیصلہ بانی کی مشاورت سے ہوا، اس فیصلے کے بعد مجھ سے وضاحت مانگےجانےکی خبریں بے بنیاد ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری بیک وقت کئی جماعتوں سے اتحاد کی بات چل رہی تھی، جو فیصلہ ہوا وہ بانی ،کور کمیٹی اور ایپکس کمیٹی کی مشاورت سےہوا، جن دو جماعتوں سے بانی کی گرفتاری سےقبل اتحاد تھا وہ جاری رہے گا۔

انھوں نے شکوہ کیا کہ اب ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ کیا ملے گی، ہمیں تو دیوار میں چُن دیا گیا، "بلا” لیکر زیادتی کی گئی، ظلم ہوا اور آئین کی خلاف ورزی ہوئی، سپریم کورٹ کا فیصلہ بائنڈنگ ہے،نظر ثانی اپیل میں فیصلہ ختم ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو ماضی تھاوہ ماضی ہوگیا، اب سیز فائر ہونی چاہیے اور مستقبل کی جانب بڑھنا چاہیے۔

بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کسی بھی جج پر تنقیدی مہم کی حمایت نہیں کرتی اور نہ ہی کسی بھی جج پر تنقید کو آرگنائز کیا، ہم تو ججوں سے یہی کہتے ہیں کہ آپ مضبوط رہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ ہمارےپاس پلان "سی "موجودہےوقت آنے پر آگاہ کریں گے، ہمارے بہت سےامیدواروں کوجان بوجھ کر الیکشن سےباہر رکھا گیا، زلفی بخاری پارٹی کا اثاثہ ہیں لیکن الیکشن نہیں لڑ سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری کوٹکٹ دیا تھا ان سے الیکشن لڑنے کی درخواست بھی کی، زلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کےبعد الیکشن سے دستبردار ہوئے، بانی نےزلفی بخاری کوبیرون ملک پارٹی معاملات کی ذمہ داری سونپی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید بتایا کہ زلفی بخاری کوکہا آپ کی سیٹ ہےآپ کانامزد امیدوار ہی الیکشن لڑے گا، سیٹ پارٹی کی امانت ہے، پارٹی جسے چاہے نامزد کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں