اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ بیرسٹرگوہرعلی کو پارٹی کے عبوری چیئرمین کےلئے نامزذ کردیا ہے تاہم اس حوالے سے اعلان آج دوبجے کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت نے اے آر وائی نیوزکے پروگرام الیونتھ آور میں فتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نےپارٹی کےعبوری چیئرمین کےلئےبیرسٹرگوہرعلی کونامزدکردیا ، بیرسٹرگوہرعلی عبوری چیئرمین پی ٹی آئی ہوں گے۔.
شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سےچارپانچ دوستوں نےملاقات کی، سینیٹرعلی ظفر نے چیئرمین پی ٹی آئی کوانٹراپارٹی الیکشن کرانے کی تجویز دی اور عبوری چیئرمین کیلئےچیئرمین پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہرعلی کےنام پراتفاق کیا گیا۔
رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ عبوری چیئرمین کیلئےچیئرمین پی ٹی آئی نےبیرسٹرگوہرکانام فائنل کیا ہے، اس کا اعلان آج دوبجےکیاجائےگا، اصل چیئرمین سابق وزیراعظم ہی ہیں، عارضی طورپرچیئرمین کافیصلہ کیاجارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں انتخابی مہم چلانےکی ذمےداری مجھے دی گئی ہے، پنجاب،سندھ اورکےپی میں ورکرزکنونشن اوردیگراجلاس کیےجائیں گے،شیرافضل
دوسری جانب اس سے بیرسٹرگوہر علی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ قبل مجھےعبوری چیئرمین بنانےکی ابھی کوئی اطلاع نہیں ملی، انٹراپارٹی الیکشن اور چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے کل تک سب واضح ہوجائے گا۔
بیرسٹرگوہر علی کا کہنا تھا کہ ہمارا پلان بی ہے جو ابھی نہیں بتاسکتا ۔۔چیئرمین جیل میں ہوں یا باہر پارٹی وہی چلائیں گے۔