چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کمیشن نہ بنانے پر مذاکرات آگے نہیں چل سکے۔
اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آٗئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قانون میں ہے حکومت کسی بھی اسٹیج پر چاہے تو کمیشن بناسکتی ہے، قانون میں ایسی مثالیں ہیں کہ کسی بھی معاملے پر کمیشن بنایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا پر گردش خبروں کی عرفان صدیقی نے تردید کردی ہے۔
اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’عرفان صدیقی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان ہیں، ان کے لے مناسب نہیں کہ وہ مذاکرات کو تعطل کا شکار کر دیں۔‘‘
ان کا کہنا تھا کہ ’’ہماری جو ملاقات ہوئی اس میں امن و امان کی صورت حال پر بات ہوئی، اس ملاقات پر ایشو کھڑا نہیں کرنا چاہیے، ہم مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں لیکن شرط ہے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔‘‘
دوسری جانب عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ ایک ہی وقت میں بیک ڈور ڈائیلاگ اور حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں چل سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ دو دو، تین تین دروازوں کے مذاکرات نہیں چلا کرتے، جب وہ یہ کہتے ہیں کہ ہماری بات چیت براہ راست اعلیٰ ترین فوجی سطح پر شروع ہو گئی ہے اور بڑی اطمینان بخش ہے تو ہمارے سامنے جن لوگوں کو بٹھایا ہوا ہے ان کو بتائیں کہ یہ کوشش کرنا اب چھوڑ دیں۔
انھوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ جوڈیشل کمیشن کے بغیر فارم 47 کی حکومت سے چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی، چیئرمین نے کہا ’’بانی نے کہا ہے کہ 7 دن میں جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی، ہم حکومت کا انتظار کر رہے ہیں کہ ان کی طرف سے کیا پیش رفت ہوتی ہے، جوڈیشل کمیشن کے بغیر مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔