اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ہمارا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی جھگڑا نہیں، بیرسٹر گوہر

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہمارا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی جھگڑا نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ملک بھی ہمارا ہے فوج بھی ہماری ہے، اسٹیک ہولڈرز شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال سے دو صوبوں میں غیرآئینی طور پر نگراں حکومتیں بیٹھی ہیں۔

- Advertisement -

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ پی ٹی آئی کا حق ہے، سپریم کورٹ بغیر کسی درخواست کے ازخود نوٹس لے، سیاسی جماعت کو انتخابات سے باہر رکھ کر ملک کا نقصان ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم معاملات پر سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کریں گے تاحیات نااہل کیے جانے والے کو تاحیات وزیراعظم بنانےکی کوشش ہورہی ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ٹکٹوں کےمعاملے پر منگل یا بدھ کو مشاورت ہوگی امیدواروں کے تحفظات پر الیکشن کمیشن نے کوئی ایکشن نہیں لیا ہمیں امید ہے کہ الیکشن ٹریبونل سے انصاف مل جائےگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں