بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پیپلز پارٹی کے ساتھ ملکر حکومت بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، بیرسٹر گوہر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ملکر حکومت بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم عدم اعتماد کا آپشن موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  نے انڈیپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں کہا کہ جوکہتے تھےپی ٹی آئی پرپابندی لگ جائےگی، سپریم کورٹ کے فیصلے سے ان پرفل اسٹاپ لگ گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کرحکومت بنانےکا کوئی ارادہ نہیں، اگر پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنانی تھی تو ایسا آپشن تو ہمیں نو فروری کو بھی میسر تھا۔

انھوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی پاورشیئرنگ پریقین نہیں رکھتے، مضبوط اپوزیشن کاکردار ادا کریں گے

گوہر خان نے مزید کہا کہ محمود خان اچکزئی نے دیگر جماعتوں سے رابطے کیے، جس کی بانی پی ٹی آئی نے انہیں اجازت دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد کا آپشن موجود ہے تاہم عدم اعتماد لانے کا فیصلہ پارٹی کرے گی مذاکرات کاآپریشن آج بھی کھلا ہے

انھوں نے کہا کہ ہم سے بدنیتی پر نشان لیا گیا اورپھراراکین کو آزاد قرار دے دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں