چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف جتنے کیسز بنا سکتے تھے، بنا دیے، اب وہ سیاسی قیدی ہیں، انہیں رہائی ملنی چاہیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے سیشن کورٹ اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل حکومت سے ہمارے مذاکرات کا تیسرا سیشن ہوگا، کل اپنے مطالبات تحریری طور پر جمع کروائیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت نیک نیتی، سنجیدگی کیساتھ بیٹھے تو تمام مسائل کا حل نکل سکتا ہے، امید ہے مذاکرات کا عمل جلد مکمل ہوگا اور کوئی خوشخبری آئے گی۔
- Advertisement -
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے مزید کہا کہ جمہوریت اور سیاسی استحکام کیلئے ضروری ہے کہ سیاسی قیدیوں کو رہائی اور ریلیف ملے، عمران خان کیخلاف جتنے کیسز بنا سکتے تھے بنادیے اب وہ سیاسی قیدی ہیں انہیں رہائی ملنی چاہیے۔