اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کمیشن نہیں بننے جا رہا تو حکومت کے ساتھ ہیلو ہائے اور فوٹو سیشن کیلئے نہیں بیٹھنا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مذاکرات بہترین راستہ ہے ، مذاکرات ہونے چاہیئں تھے، تحفظات کےباوجودنیک نیتی سے بیٹھے تھے اور بڑی فراخدلی سے ہم نے مذاکرات شروع کیے تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت کی کمیشن بنانے کی نیت ہی نہیں،کمیشن نہیں بننے جارہا تو فوٹوسیشن کیلئے نہیں بیٹھنا تھا۔
انھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہمارے ساتھ زیادتیاں ہوئی ہیں، ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا تھا، بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی سزائیں دی گئی۔
چیئرمین کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا 2مطالبات پر مذاکرات کریں گے، ہم نے کہا تھا کہ 7دن میں کمیشن بنانےکااعلان کیا جائے، کمیشن میں طے ہوناتھا ججز اور ٹی اوآرزکون سےہوں گے،حکومت کے پاس وقت ہےچاہےتودوبارہ اعلان کر دے۔