پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

جج نے اپنی مرضی سے القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ مؤخر کیا، بیرسٹر گوہر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے کیلیے تیار تھے لیکن جج نے اپنی مرضی سے فیصلہ مؤخر کیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ مؤخر ہونے پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم تو ذہنی طور پر تیار تھے کہ آج فیصلہ سنایا جانا ہے، فیصلے کیلئے ہم تیار ہو کرآئے تھے لیکن جج نے اپنی مرضی سے تاریخ دے کرفیصلہ مؤخر کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ عدالتی عملےنے آگاہ کیا تھا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں آج 11 بجے فیصلہ سنایا جائے گا اور اڈیالہ جیل میں داخلے سے پہلے بتایا گیا فیصلہ مؤخر اور 17جنوری کو سنایا جائے گا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر 

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف القادرٹرسٹ کیس سیاسی ہے ، فیصلہ انصاف پر ہو تو بانی پی ٹی آئی کو آج بری ہوناتھا ، بانی پی ٹی آئی نے بھی کہا ہے القادرٹرسٹ کا فیصلہ ہونا چاہئے، ہمیں دیوار پر لکھا نظر آتا رہا، ناانصافی ہوتی رہی ہے، ہمارے ساتھ ٹرائل کورٹ کا رویہ غیر منصفانہ رہا ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالنے کیلئے بشریٰ بی بی کوبھی شامل کیا گیا، بشریٰ بی بی عدالت میں پیشی کیلئے راستے میں تھیں اور بانی پی ٹی آئی کو پیش کرنا جیل انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، بشریٰ بی بی توابھی پہنچی ہی نہیں ان کی غیرموجودگی میں فیصلہ مؤخر ہوگیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کسی کیس میں اپنے لئے فیور نہیں مانگا۔ اعلیٰ عدلیہ سے پوری امید ہے انشااللہ انصاف کا فیصلہ ہوگا، ہم اعلیٰ عدلیہ بھی جائیں گے، وہاں اپنا کیس لڑیں گے القادریونیورسٹی ٹرسٹ کی ہے بانی پی ٹی آئی کی نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں