اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بس اب بہت ہوگیا، معاملات بہتری کی طرف جانے چاہئیں، سیاسی مسائل کا حل بات چیت میں ہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 9 مئی مقدمے میں کیس سے ڈسچارج ہونےکی درخواست دائر کی ہے، تمام مقدمات جعلی ہیں، سب میں بریت ہوگی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کرنے کاایک طریقہ کار ہوتا ہے، وزیراعظم و دیگر کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست دائرکردی ہے۔
انھوں نے کہا کہ بس اب بہت ہوگیا، اب بہتری کی طرف ملک کو بڑھانا چاہیے، مذاکرات وقت کی ضرورت ہیں اور سیاسی مسائل کا حل بات چیت میں ہی ہیں۔
مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا بانی پی ٹی آئی نے اس سے قبل بھی کہا تھا، سیاسی مسائل کاحل سیاسی بیٹھک سے ہی ہوتاہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے واضح بتایا کہ مذاکرات کے دوران شرط نہیں رکھی، مطالبات ضرور رکھے ہیں، اس سے قبل بھی مذاکرات ہوئے لیکن ایک مرحلےسے قبل رابطہ ختم ہوا۔