جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

کیا بیرسٹر گوہر آرمی چیف کی پشاور میٹنگ میں موجود تھے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آرمی چیف کی پشاور میٹنگ میں بیرسٹرگوہر کی موجودگی کے حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی کے صدرایمل ولی خان اور ترجمان وزیراعلی خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف آمنے سامنے آگئے۔

تفصیلات کے چند روز قبل پشاور میں وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی ، اس ملاقات میں کون کون سے رہنما موجود تھے ، اس حوالے سے یہ خبر گردش کررہی ہے کہ بیرسٹر گوہر آرمی چیف کی پشاور میٹنگ میں موجود تھے۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں عوامی نیشنل پارٹی کے صدرایمل ولی خان اور ترجمان وزیراعلی خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف کے درمیان میں نوک جھوک ہوئی۔

- Advertisement -

ترجمان وزیراعلی خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف سے پروگرام خبر میں سوال کیا گیا کیا بیرسٹرگوہر آرمی چیف کی پشاورمیٹنگ میں موجود تھے تو انھوں نے جواب دیا کہ ان کی معلومات کے مطابق بیرسٹر گوہر ملاقات میں موجود نہیں تھے۔

دوسری جانب ایمل ولی خان نے دعویٰ کیا کہ بیرسٹرگوہر پشاور میں آرمی چیف سے ملاقات کے دوران موجود تھے، اس دوران وہ بہت اچھے بچے بن کر بیٹھے ہوئے تھے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے صدر کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سیف اتنے اہم عہدے پر بیٹھ کر غلط بیانی کیوں کررہے ہیں، میں نے ملاقات کے وقفےمیں بیرسٹر گوہر کو اپنے گاؤں کے قصے بھی سنائے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ آرمی چیف سےملاقات میں علی امین گنڈاپور ناراض ہوکر کچھ دیر کے لیے اٹھ کر باہر چلے گئے لیکن پھر واپس آگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں