لندن: بیرسٹرامجد ملک نے برطانوی وزیراعظم رشی سونک کو پاکستان کی صورتحال پر خط میں کہا کہ پی ٹی آئی نےحکومت کے خاتمے کے بعد پاکستان مخالف زہریلی مہم چلائی۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹرامجد ملک نے برطانوی وزیراعظم رشی سونک کو پاکستان کی صورتحال پر خط لکھا، جس میں کہا کہ آپ کی توجہ پی ٹی آئی کی بدنیتی پرمبنی مہم کے خلاف دلانا چاہتا ہوں، پی ٹی آئی نے حکومت کے خاتمے کے بعد پاکستان مخالف زہریلی مہم چلائی، 9 مئی کوسیاسی پشت پناہی پر بلوائیوں نے سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنایا، حساس تنصیبات، فوجی املاک کو نقصان پہنچایاگیا۔
بیرسٹرامجد ملک کا کہنا تھا کہ بابائےقوم کی رہائشگاہ جناح ہاؤس جیسی یادگاروں کوجلا دیا گیا، 9 مئی 2023 کا دن پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، پرتشدد واقعات کی ہر طبقہ فکر نے مذمت کی۔
خط میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو نیب نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں گرفتار کیا، چیئرمین نے کارکنوں اور کرائے کے لوگوں کو دہشت گردی اوت تشدد کیلئے اکسایا، تشدد کی مجرمانہ کارروائیوں پر حکومت کا ردعمل آئین وقانون کے مطابق ہے، حکومتی اقدامات کا مقصد امن عامہ برقراررکھنا،شہریوں کی حفاظت ہے۔
امجد ملک نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کےنشانہ بنانے کے باوجود قانون نافذکرنے والے اداروں نے تحمل کامظاہرہ کیا، 9 مئی جیسے واقعات ہماری قوم میں امن، استحکام، قانون کی حکمرانی کو نقصان پہنچاتے ہیں، کوئی بھی ریاست سیاست کیلئے مسلح جدوجہد کی اجازت نہیں دےسکتی، قانون کی حکمرانی کیلئے مدد اور پروپیگنڈے پرکان نہ دھرے جائیں۔
خط میں مزید کہا گیا کہ ایسے خطوط بھیجے جانے کی ضرورت ہے تاکہ ملکی سالمیت کو زہریلے پروپیگنڈے سے نقصان نہ ہو۔