جمعہ, اکتوبر 11, 2024
اشتہار

بیرسٹر سیف نے عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے خود کو عہدے سے ہٹائے جانے کی گردش کرتیں خبروں پر ردعمل کا اظہار کر دیا۔

بیرسٹر سیف نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان وسیم بادمی کو بتایا کہ خود کو عہدے سے ہٹانے کی خبریں دیکھ کر حیران ہوں، بطور ترجمان وزیر اعلیٰ جو بھی بیان دیتا ہوں وہ خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے ہوتا ہے، ابھی اس وقت تک میں حکومت کا ترجمان ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز خیبر میں رونما ناخوشگوار واقعے کے بعد ایم پی ایز کو مدعو کیا، کے پی اسمبلی کے اراکین نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور پر اعتماد کیا اور کہا کہ آپ اقدامات کریں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اور دیگر جماعتوں کے سربراہان آج موجود تھے، ہم سب کا مقصد بات چیت اور افہام و تفہیم سے تنازع کا پُرامن حل نکالنا ہے، جرگے نے معاملے کے پُرامن حل کیلیے علی امین گنڈاپور کو اختیار دیا ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور خیبر میں اس وقت مذاکرات کر رہے ہیں، امید کرتے ہیں کل تک اس مسئلے کا مناسب حل نکال لیا جائے گا۔

پشتون تحفظ موومنٹ پر وفاقی حکومت کی جانب سے لگائی گئی پابندی کے حوالے سے سوال پر بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی ایم پر پابندی وفاقی حکومت نے لگائی ہے لہٰذا اس پر میں رائے نہیں دے سکتا، صوبائی حکومت صرف کشیدگی کم کرنے کیلیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں